کراچی: گزری میں سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افرادگرفتار

بدھ 17 فروری 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) کراچی میں گزری کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،تفتیش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق کراچی ہی میں ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں شہریوں نے2 ڈاکوپکڑلیے اورخوب درگٹ بنانے کے بعد دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کاکہناہے کہ دونوں ڈاکوگلبہارمیں شہری سے لوٹ مارکررہے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران برآمد کئے گئے۔سی ٹی ڈی نے گزشتہ روزچھاپے کے دوران3ٹارگٹ کلرزگرفتارکیے تھے اورانہیں میڈیاکے سامنے پیش کیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر کے گھر سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق، کاشف اور عمران کمانڈو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم فاروق کے گھر سے2 کلاشنکوف اور 10 ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :