سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، 7 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 11:19

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، 7 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : شیخوپورہ میں شرقپور کے علاقہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شرقپور کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی کارروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد شرقپور کے علاقہ ناظرلبانہ کے قریب دہشت گردی کے لئے پلاننگ کررہے ہیں جہاں ننکانہ ، شیخوپورہ اور لاہور سے سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی بھاری نفری نے ان پر بڑی نہر کیو بی لنک شرقپور کے قریب چھا پہ ما را اس دورا ن دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ اور اندھادھند فائرنگ کر کے پولیس پا رٹی پر حملہ کر دیا جہاں حساس اداروں نے مزید پولیس طلب کر کے ان کے گرد گھیرا تنگ کر کے جوابی کارروائی کی کا روائی میں سات دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں کا تعلق تحریک طالبان اور مقامی کالعدم تنظیم سے ثابت ہوا ۔ 2 دہشت گرد ندیم عباس اور رضوان جھنگ کے رہائشی ہیں جبکہ باقی دہشت گرد وزیرستان سے ہیں ان کے قبضہ سے ایک کار ، 3 موٹر سائیکل ، بھاری مقدار میں بارودی مواد ، 4 پسٹل ، 44 بور رائفلیں ، ایک کلاشنکوف کے علاوہ ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا لاہور شیخوپورہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے دہشت گردوں کے پاس سے جودستاویزات برآمد ہوئی ہیں وہاں پر سیکیورٹی سخت کر دی جائے گی اور دہشت گردوں کا ہر جگہ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ملک دشمن عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :