پشاور کی احتساب عدالت نے پیسکو چیف انوار الحق سمیت تیراہ افراد پر فرد جرم عائد کردی

منگل 16 فروری 2016 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پشاور کی احتساب عدالت نے پیسکو چیف انوار الحق سمیت تیراہ افراد پر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان پر ایک ارب اٹھاسی کروڑ روپے بدعنوانی کا الزام ہے ۔ پشاور کی احتساب عدالت میں گدون ٹیکسٹائل ملز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے کی ،سماعت کے دوران عدالت نے پیسکو کے موجودہ چیف انوارالحق سمیت تیراہ افراد پرفرد جرم عائد کردی ۔

(جاری ہے)

ملزمان پر گدون ٹیسکٹائل مل میں1ارب 88کروڑ روپے بدعنوانی کاالزام ہے،پیسکو چیف انوار الحق اس وقت جی ایم پیسکو فنانس تھے، نیب کی جانب سے ریفرنس میں انوار الحق کا نام6ماہ قبل شامل کیاگیا ۔ دائرریفرنس میں پیسکو کے سابق چیف سخی مرجان، محمد قاسم خان اور محمد ولی کوبھی نامزد کیاگیاعدالت نے ملزمان پر فردجرم عائد کردی اور اگلی سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔واضح رہے کہ وزارت پانی و بجلی نے انوارالحق یوسفزئی کو گزشتہ ہفتے پیسکو چیف مقررکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :