کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ سیریز 2016 ء کے تحت میچز جاری

سرسید ماڈل اسکول شیخوپورہ، سٹی اسکول، گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن اور سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور نے اپنے اپنے مدمقابلوں کو شکست دیدی

منگل 16 فروری 2016 20:07

کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ سیریز 2016 ء کے تحت میچز جاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) گزشتہ روز پہلا میچ گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول سانگلہ ہل اور سرسید ماڈل اسکول شیخوپورہ کے درمیان شیخوپورہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ٹاس گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول سانگلہ ہل نے جیتا- سرسید ماڈل اسکول شیخوپورہ نے میچ 58رنز سے جیت لیا- سرستد ماڈل اسکول شیخوپورہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.3اوورز میں 10وکٹوں کے بدلے کل14 اسکور بنائے- (رانا عظیم 31، اجود یعقوب 21، حیدر ورک 17-5)- گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول سانگلہ ہل نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23.5 اوورز میں10 وکٹوں کے نقصان کے بدلے کل83 اسکور بنائے- (محسن 27، منیب زاہد 15، نثار 22-2)- سرسید ماڈل اسکول شیخوپورہ کے حیدر ورک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-دوسرا میچ گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ رادھا کشن اور سٹی اسکول کے درمیان ریس کورس گراؤنڈ میں کھیلا گیا- ٹاس گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ رادھا کشن نے جیتا- سٹی اسکول نے میچ 170رنز سے جیت لیا- سٹی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.2 اوورز میں 10وکٹوں کے بدلے کل251 اسکور بنائے- (احد بٹ 78، سجاول 39 ، عماد 4-3)- گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ رادھا کشن نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 21.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے بدلے کل 81 اسکور بنائے- (احسان 21، حسنین 42-4)- سٹی اسکول کے احد بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-تیسرا میچ کریسنٹ ماڈل اسکول اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن کے درمیان ریس کورس گراؤنڈ میں کھیلا گیا- ٹاس کریسنٹ ماڈل اسکول نے جیتا- گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن نے میچ 266 رنز سے جیت لیا- گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے بدلے کل 344 اسکور بنائے- (عظیم 131، حمزہ اشرف 100، رضوان 23-4، حسن 6-4)- کریسنٹ ماڈل اسکول نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 21.4 اوورز میں 10وکٹوں کے بدلے 78 رنز بنائے- (طارق 19، حسنات 51-3 )- گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن کے عظیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-چوتھامیچ سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور اور لرننگ الائنس لاہور کے درمیان باغ جناح گراؤنڈ میں کھیلا گیا- ٹاس لرننگ الائنس لاہور نے جیتا- سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور نے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا- لرننگ الائنس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 10وکٹوں کے بدلے کل 83 اسکور بنائے- (حمزہ صغیر 14، حمزہ صغیر 23-2)- سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 12.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے بدلے کل84 اسکور بنائے- (شہیر خان 18، باسط حبیب 17-4)- سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور کے باسط حبیب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-

متعلقہ عنوان :