حکومت آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے اپنے ہوم ورک کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کریگی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کامدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے،انہیں حکومت اور ملٹری کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔داعش کا پاکستان میں وجود نہیں ہے ،دہشت گرد تنظیمیں اپنا پروفائل بڑھانے کیلئے داعش کا نام استعمال کرتی ہیں، دہشت گرد تنظیمیں ہمارے سیکورٹی اداروں کے نشانہ پر ہیں۔پٹھانکوٹ واقعے پر دفتر خارجہ کہ طرف سے بھارتی حکام کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ کیلئے درخواست کی جائیگی۔سیف گیمز میں اپنی بیٹی کی شمولیت کیلئے اہم کردار بیٹی کے چہرے ‘ خاندان کے ذمہ داروں نے اداکیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 16 فروری 2016 19:25
ٹیکسلا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چیف آف آرمی کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کیلئے جنرل راحیل شریف کا ذاتی فیصلہ ہے،مزید تبصرہ نہیں کرسکتا،جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ میں ابھی10مہینے باقی ہیں انہیں حکومت اور ملٹری کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،جب ریٹائرمنٹ کا وقت آئیگا تو حکومت آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے اپنے ہوم ورک کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کریگی۔
انہوں نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا پاکستان میں وجود نہیں ہے ،دہشت گرد تنظیمیں اپنا پروفائل بڑھانے کیلئے داعش کا نام استعمال کرتی ہیں،تشویش ہے کہ ہم پاکستان میں داعش کے وجود کی بات کر کے دہشت گردوں کا پروفائل کیوں بڑھاتے ہیں،پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں ہمارے سیکورٹی اداروں کے نشانہ پر ہیں افواج پاکستان ،سیکورٹی ایجنسیز،پولیس کی لازوال قربانیوں کے باعث دہشت گرد ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.