سرکاری ڈسپنری سے زائد المعیاد ادویات کی مریضوں کو فراہمی جاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:11

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) محکمہ صحت کے افسران کی غفلت لاپرواہی اور عدم توجہی کی بنا پر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ چک کھیم گڑھ میں قائم سرکاری ڈسپنری میں زائد المعیاد ادویات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں علاقہ مکینوں کی نشان دہی پر منڈی مدرسہ کے صحافیوں نے موقع پر جا کر تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا توانچارج ڈسپنری افتخار احمد اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا ‘ ڈسپنری میں لوگزون نامی سیرپ کی متعدد بوتلیں موجود پائی گئیں جو کہ جون 2015کو ایکسپائر ہو چکی تھیں میڈیا کے اصرار پر ڈیوٹی پر موجود نائب قاصد محمد شعبان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ادویات کی ذمہ داری ڈسپنرافتخار احمد کی ہے اس بارے میں وہ ہی بتا سکتا ہے صحافیوں نے مذکورہ سیرپ کی دو بوتلیں بغرض ثبوت لے لیں جس پر ڈسپنرافتخار احمدآگ بگولہ ہوگیا اور مقامی صحافیوں کو خبر نہ لگانے کی شرط پر ہزاروں روپے رشوت کی آفر کروائی اور مقامی لوگوں سے سفارشات بھی کروانے لگا مگر صحافیوں نے تمام تر سفارشوں اور بھاری پیسوں کو بالائے طا ق رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے انسانی جانوں کھیلنے والے مذکورہ ڈسپنراور ذمہ داروں کو محکمانہ غفلت یا مخصوص مفادات کی محکمانہ انکوائری کرنے کی ٹھان لی ہے منڈی مدرسہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ اتسانی جانوں سے کھیلنے والے اور غفلت کے مرتکب انچارج ڈسپنری کو فوری طور پر معطل کرکے اس کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :