حکومت پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن نہ سمجھے ٗ قمرزمان کائرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:11

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن نہ سمجھے ٗآخری وارننگ دیتے ہیں ٗ مطالبات کرنے والوں کا قتل عام بند کیا جائے ٗبجلی اور گیس کا بحران جاری ہے حکومت عوام کو بجلی اور گیس مہیا نہیں کرسکی اور نہ ہی حکمران وعدے پورے کرسکے ہیں فیصل آباد کے تاجر،صنعتکار اور لوگ اب سڑکوں پر باہر کیوں نہیں نکلتے؟ پیپلزپارٹی کاہرکارکن ہمارا سرمایہ ٗ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کی فیصل آباد کے ضلعی پیپلزسیکرٹریٹ میں کارکنوں اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور ر نا کام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے ۔کسان اپنی بیویوں کے زیور بیچ کر اپنی گزر اوقات کر رہا ہے کسی منصوبہ کے اوپن ٹینڈرنہیں ہوتے بلکہ صرف مخصوص افراد کو نوازا جا رہا ہے ۔

پاکستان کے بہت سارے پسماندہ علاقے تاحال پینے کے پانی سے محروم ہیں مگر حکومت سب اچھا کی رٹ لگا رہی ہے ۔قمر زماں کائرہ نے کہا کہ لوکل باڈی کے الیکشن کا اگلا مرحلہ جان بوجھ کر مکمل نہیں کیا جا رہاجبکہ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ کے سامنے جیالوں کے مقامی اور مرکزی قیادت کے خلاف گلے شکوؤں، پی پی کی موجودہ قیادت کسی جیالے کی غمی خوشی میں شرکت تو درکنار پی پی کے رہنماؤں کے انتقال کے بعد ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرنا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں ایسی صورتحال میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کیا خاک فعال ہوگی؟کارکنوں ڈویژنل کوآرڈی نیٹر راجہ ریاض احمد اورسٹی صدر رانا مشتاق پر برس پڑے، ایسے لوگوں نے فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کو تباہ کردیا ہے اعلیٰ قیادت پارٹی کی بہتری کیلئے فی الفور ڈویژن اور سٹی کی قیادت کو فارغ کرکے اصل جیالوں کو قیادت سونپے پیپلزپارٹی کو ملک بھر میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گئے اور کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے بلاول بھٹو اپنی شہید والدہ کا ویژن لے کر کارکنوں کے پاس پہنچیں گے۔

ہر جیالاکارکن ہمارا سرمایہ ہے اسے کبھی ناراض نہیں ہونے دیں گے پیپلزپارٹی نے ڈکٹیٹرز کی مخالفت اورہمیشہ سیاسی حکومت کی حمایت کی ہے۔ پی پی نے شہادتیں دی ہیں اس لئے مرثیہ بھی پڑھنے کا حق ہے حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ بہت ہوگیا اب سیدھے کام کرے ورنہ پیپلزپارٹی نے احتجاجی تحریک کی کال دے دی توعمران کے دھرنے کو بھول جائے گی کوئی سہارا دینے نہیں آئے گا ۔