عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مر رہی ،ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملہ سے کم نہیں‘ یاسمین راشد

حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ،،(ن) لیگ میٹرو بنانے کی بجائے غر یبوں کو ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے

منگل 16 فروری 2016 19:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈؤئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مر رہی ان حالات میں ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملہ سے کم نہیں، حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ،(ن) لیگ میٹرو بنانے کی بجائے غر یبوں کو ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے ،حکمرانوں کی ناکا م پالیساں انکو لے ڈوبیں گی ،تحر یک انصاف عوام کے ساتھ ہیں انکو کسی محاذپر تنہا نہیں چھوڑیں گی ۔

وہ منگل کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہی تھیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں ہر کوئی قوم کو لوٹ رہا ہے مگر بے حس اور نااہل حکمران ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر نے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ایک بات یادرکھنا چاہیے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عوام کے ہاتھوں حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہوں گے اور نااہل حکمرانوں کو عوام اقتدار کے ایوانوں سے باہرنکل دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی ملکی بھگت سے ہو رہا ہے جسکا حکمرانوں کو ہر صورت جواب دینا ہوگا پنجاب کے میں حکومت تعلیم ‘صحت سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور عوام دشمنی ہی حکمرانوں کا اصل منشور ہے جسکو وہ پورا کررہے ہیں ۔