راولپنڈی، غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس، وکیل صفائی کی استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18 فروری تک ملتوی

منگل 16 فروری 2016 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے وکیل صفائی کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں سابق صدر کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر انکے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت حاضرنہ ہوسکے۔

جبکہ انکی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں حاضر ہوئے اور عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر کے وکیل ضروری امور کی انجام دہی کیلئے عدالت حاضر نہیں ہوسکیں گے۔ جس پر فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت بنا کسی کاروائی کے ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :