پاکستان کی بقاء مقبول نہیں معقول قیادت سے وابستہ ہے،اشرف بھٹی

ہمارے قائد آصف علی زرداری کو قومی سیاسی کردارادا کرنے سے روکناجائز نہیں ،پی پی رہنماء

منگل 16 فروری 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء مقبول نہیں معتدل اور معقول قیادت سے وابستہ ہے جودباؤ کے باوجوددرست فیصلے کرے اورملک وقوم کودرست سمت کی طرف لے کرچلے۔اس وقت آصف علی زرداری کے سواکوئی ملک وقوم کوڈیلیورکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ان دنوں ملک میں سرگرم سیاستدانوں میں سے ہرکسی نے اپنے اپنے فارمولے بنائے ہوئے ہیں مگر قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید اور شہیدجمہوریت بینظیر بھٹو شہید کے قومی ایجنڈے کی پاسداری کے بغیر پاکستان بندگلی سے باہر نہیں نکل سکتا۔وہ فردوس پارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے پہلے جھرلواوراب جھوٹ وجبر کی انتہا کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے جیالے کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ،نقب لیگ والے کشمیر یوں کامینڈیٹ چوری نہیں کرسکتے۔شریف برادران نے پاکستان کواتفاق فاؤنڈری جبکہ قومی وسائل کوشیرمادر سمجھ لیاہے مگرعوام نے احتساب کانقارہ بجادیا ۔انہوں نے کہا کہ کاش جعلی حکومت تبدیلی کانوشتہ دیوارپڑھ سکتی ،پاکستان اورشریف برادران ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

دوبھائی اوران کے بچے اقتدار انجوائے کررہے ہیں جبکہ عام آدمی جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت کے علمبردارآصف علی زرداری نے اپنے دوراقتدارمیں منافرت ،صوبائیت اورتعصبات کی آگ بجھادی تھی مگر موجودہ نااہل حکمرانوں نے ایک بارپھرآگ بھڑکادی ہے ۔ مختلف اندرونی وبیرونی خطرات سے نبردآزماپاکستان داخلی انتشارکامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ نادان اورنااہل حکمران ہمارے قائدآصف زرداری نہیں بلکہ پاکستان اورجمہوری نظام کوانتقام کانشانہ بنارہے ہیں،اس وقت آصف علی زرداری کوقومی سیاسی کردارادا کرنے سے روکنا جائز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :