بلاول بھٹو مارچ میں جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے،لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب

منگل 16 فروری 2016 17:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) بلاول بھٹو مارچ میں جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے جس کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی تنظیم ، ایگزیکٹو کمیٹی، ڈویژنل صدور، ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری و انفارمیشن سیکرٹریوں سمیت پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور کا اجلاس آج بروز بدھ طلب کیا ہے۔ اجلاس میں مارچ کے دوسرے ہفتے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورہ جنوبی پنجاب رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان کے حوالہ سے تیاریوں اور تجاویز سمیت آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :