پشاور سے کراچی کیلئے پاک ریلوے کے ایم ایل ون ٹریک کی فیزیبلٹی رپورٹ مکمل

منگل 16 فروری 2016 17:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) پشاور سے کراچی کے لئے پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون ٹریک کی فیزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے ۔جبکہ سخت ترین سیکورٹی اقدامات میں جلال آباد کابل کے لئے ریلوے ٹریک بچھانے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے سروے جاری ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں کے مقام پرڈرائی پورٹ کی فیزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے کراچی کے لئے ایم ایل ون ریلوے ٹریک پر کام آئندہ سال سے شروع کردیا جائے گا ۔ جس سے ٹریک ڈبل ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کے ساتھ مسافروں کو دیگر سہو لیات بھی فراہم کر دی جائیگی حکومت کی جانب سے پشاور سے جلال آباد کے لئے ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہے پشاور سے لنڈ ی کوتل کے لئے ٹریک موجود تھا تاہم چند سال قبل آنے والے سیلاب کے باعث بری طور پر یہ ٹریک متاثر ہو چکا ہے جس کی دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :