کراچی سینٹرل جیل سے قتل کے ملزم کے فرار پر مقامی عدا لت میں جیل حکام کیخلاف درخواست دائر

منگل 16 فروری 2016 17:34

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) کراچی سینٹرل جیل سے قتل کے ملزم کے فرار پر مقامی عدا لت میں جیل حکام کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز کرا چی سینٹرل جیل سے ایک قتل کے ملزم کے فرار کے بعد مقتول کے وا لدین نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مقامی عدالت میں درخواست کردی ہے۔12برس کے احسن کو ملزم حفیظ نے2برس قبل ز یا دتی کے بعد قتل کر دیا تھا ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم حفیظ جیل سپر نٹڈنٹ اور جیل حکام کی ملی بھگت سے فرارہوا ۔عدالت ملزم کے فوری گرفتاری کا حکم دے۔ درخواست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں دا ئر کی گئی۔ ۔

متعلقہ عنوان :