ٹنڈوجام ریلوے حادثے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،جماعت اسلامی ٹنڈوجام

حکومت اربوں روپے اورنج ٹرین پر تو خرچ کر رہی ہے لیکن ریلوے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے،مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 16 فروری 2016 17:30

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام سہیل شارق اور الخدمت فاونڈیشن تعلقہ حیدرآباد وٹنڈوجام کے صدر حمادعلی بہادر نے کہا کہ ہے ٹنڈوجام ریلوے حادثے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے جو اربوں روپے اورنج ٹرین پر تو خرچ کر رہی ہے لیکن ریلوے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے یہ بات اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر بے حس اور عیاش حکمرانوں کی حکمرانی ہے اُنھوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو نہ میٹرو بسوں کی ضرورت ہے اور نہ اورنج یا کسی گرین ٹرین کی ضرورت ہے بلکہ ریلوے ٹریک کو درست کرنے اور بند ریلوے ٹریک کو کھولنے کی زیادہ ضرورت ہے اُنھوں نے کہاٹنڈوجام کے نزدیک جو ٹرین سے حادثہ ہوا ہے اس کی تمام تر زمے داری وقافی وزیر ریلوے اور صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے اس اہم ریلوے کراسنگ پر عوام کی بار بار توجی دلانے کے باوجود کو عملہ نہیں رکھا ہے اور اس وجہ سے یہاں پر کئی افسوسناک حادثے رونما ہو چکے ہیں اُنھوں نے کہا اس حادثے میں جابحق ہونے والے افراد کو اورزخمیوں کو فوری مالی امداد جو کہ کم از کم پچاش لاکھ رویے ہو ادا کی جائے اور جن ریلوے پھاٹک پر عملہ موجود نہیں ہے اُن پر فوری طوری پر عملہ تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :