فیصل آباد : ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد کے خلاف رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد کے خلاف رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے سرگودھا روڈ بلاک کردی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا روڈ پر لاری اڈے کے قریب ٹریفک وارڈن نے چنگچی رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر رکشہ ڈرائیورز نے احتجاج شروع کر دیا۔مظاہرین کا ساتھ دینے کیلئے طلباء بھی پہنچ گئے۔ احتجاج کے باعث سرگودھا روڈ بلاک ہو گئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :