سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدی فرار ‘ جیل سپرنٹنڈنٹ معطل‘تین اہلکار گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا ، وزیر داخلہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا جبکہ سینٹرل جیل کے تین پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدی محمد حفیظ فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدی اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار تھا۔ قیدی کو جیل کالونی میں کام کیلئے لے جایا گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔ وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ مرتضیٰ شیخ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق سینٹرل جیل کے گیٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل ظفر اللہ سمیت تین اہلکاروں غفلت برتنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :