وزیراعظم نے ملک وقوم کو اندھیرو ں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے، عابد شیر علی

منگل 16 فروری 2016 16:32

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک وقوم کو اندھیرو ں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔وہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع خانیوال کی طرف سے استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان اور یو تھ ونگ کے کارکن ہماراثاثہ ہیں پارٹی قیادت انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قبل ازیں وزیرا مملکت عابد شیرعلی جب مان کوٹ گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے لیے پہنچے تو یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں ان کے ہمراہ تھے جبکہ رانا فرمان محمود، تنویرشاہین، یونین کو نسل کوہی والا کے چیئرمین رانا وقار نثار ،ر انا اقبال، راؤ زاہد اختر کی قیادت میں کارکنوں نے پر جوش انداز میں استقبال کیا آیا آیا شیر آیا کے نعروں کی گونج اورڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے کبوتر فضاء میں چھوڑے گئے بعد ازاں وزیرمملکت نے کارکنوں کے مسا ئل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمدسلیم سمیرا، حاجی راؤ عبدالوحید ،مہر رضا باٹی ،جمس چوہان، عبدالشکور بڈانہ اوردیگرمعزز ین علاقہ اورکارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :