Live Updates

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین اور پارٹی ترجمان نعیم الحق کاوزیراعظم کے بیان پرردعمل

منگل 16 فروری 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین اور پارٹی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی چیئرمین نیب کو تنبیہ ”الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے“ کے مترادف ہے،وزیراعظم کہتے ہیں کبھی جھوٹ نہیں بولااور مشرف سے کی گئی ڈیل سے انکار کرتے رہے، اداروں کو تنبیہ کرنے کی بجائے وزیراعظم اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

وہ منگل کو وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی چیئرمین نیب کو تنبیہ ”الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے“ کے مترادف ہے،وزیراعظم کہتے ہیں کبھی جھوٹ نہیں بولا، مشرف سے کی گئی ڈیل سے انکار کرتے رہے،وزیراعظم نے جان بچانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا اور جدہ کے پیلس میں پناہ لی۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اداروں کو تنبیہ کرنے کی بجائے وزیراعظم اپنی ذمہ داری پوری کریں،وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں سے جھوٹے پیکج کا اعلان کیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات