سمیر ا ملک جعلی ڈگری کیس ، نادرا اور پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ فریقین کودینے کا حکم
منگل 16 فروری 2016 14:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی سمیر ا ملک کی جعلی ڈگری کیس میں نادرا اور پنجاب فرانزک لیبارٹری کی پیش کردہ رپورٹ فریقین کودینے کا حکم دیتے ہوئیسماعت مارچ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سمیر املک کے خاتون ہونے کی بنیاد پر دربدر پھرنے کے دلائل پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے یمارکس دیئے کہ بی بی آپ عدالت میں سین تخلیق کرنیکی کوشش نہ کریں۔
منگل کو سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی جعلی ڈگری سے متعلق نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی سمیر ا ملک نے موقف اپنایاکہ 2سال3ماہ اور21دن سے انصاف کیلئے دربدرپھر رہی ہوں،جب یونیورسٹی نے بھی ڈگری کی تصدیق کردی پھربھی ثبوت مانگے جارہے ہیں اور ایسا صرف اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ میں ایک خاتون ہوں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے سمیرا ملک سے کہاکہ بی بی آپ عدالت میں سین تخلیق کرنے کی کوشش نہ کریں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.