”صنم رے“نے پہلے تین دنوں میں 17 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر لیا

منگل 16 فروری 2016 14:29

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) بالی وڈ فلم ”صنم رے“نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں 17 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیویہ کھوسلا کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”صنم رے“گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 5.04 کروڑ دوسرے دن 5.56 کروڑ اور تیسرے دن 6.45 کروڑ کا کاروبار کیا ہے جس سے اس کا پہلے تین دنوں کا مجموعی کاروبار 17.05 کروڑ رہا۔فلم میں پلکیت سمرات ، یمی گوتم اور رشی کپور نے مرکزی کردار اد اکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :