شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں محققہ فاطمہ عباسی کے ایم فل تحقیق پر سیمینار

منگل 16 فروری 2016 14:25

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام محققہ فاطمہ عباسی کے ایم فل تحقیق پر سیمینار پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویج کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

محققہ نے اپنا سیمینار اردو زبان و ادب کے فروغ میں جامعہ سندھ اور جامعہ کراچی کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ کے عنوان پر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کی رہنمائی میں پیش کیا۔

اس موقع پر محققہ نے کہا کہ دونوں جامعات کے محققین نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ نے اپنے قیام سے سن 2000 ء تک مختلف زبانوں کے 370محققین کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں جن میں 74محققین اردو زبان و ادب کے تھے جبکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام سے سن 2000ء تک مختلف زبانوں کے 627محققین نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں جن میں 121 اردو زبان و ادب کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :