سیکریٹری صحت سندھ سعید احمد منگنیجو کا کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپو رکے ہمراہ خیرپور میڈیکل کالج کا دورہ

منگل 16 فروری 2016 14:25

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) سیکریٹری صحت سندھ سعید احمد منگنیجو نے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین جتوئی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سکریٹری مظہر خان کے ہمراہ خیرپور میڈیکل کالج کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید مشہور عالم شاہ ، سینئر ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیداللہ میمن اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ سعید احمد منگنیجو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھرپور کوشش ہے کہ خیرپور میڈیکل کالج کے تمام تر مسائل کو فوری حل کیا جائے، اس سلسلے میں تمام تر مسائل اور کے بارے میں تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے اور کالج میں مزید تعمیرات اور مشینری کے حصول کے لیے پی سی ون تیار کرکے جلد ارسال کیا جائے تاکہ آئندہ بجٹ میں اس کی منظوری حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے طلبہ کے رہائش کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر خیرپور کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ ممتاز کالج اور خیرپور میڈیکل کالج سے متصل عمارت میں ہاسٹل کو فنکشنل کرنے کے سلسلے میں اقدمات کریں، اس موقع پر خیرپور میڈیکل کالج کے اساتذہ نے مشینری اور سہولیات کے لیے سیکریٹری صحت کو بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :