اوکاڑہ میں دس تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سول ڈیفنس کی تربیت دے چکے ،فاروق ارشاد

منگل 16 فروری 2016 14:20

اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فاروق ارشاد نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں دس سکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات کو سول ڈیفنس کی تربیت دی گئی جسمیں کسی بھی ناگہانی آفت یا سماج دشمن عناصر کی کاروائی سے بچنے کیلئے موک ایکسر سائزز کے ذریعے آگاہی بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر بغیر لائسنس پٹرو ل فروخت کرنے پر پندرہ چالان جبکہ نو افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ۔

انھوں نے کہا کہ یکم مارچ کو عالمی سطح پر سول ڈیفنس ڈے منایا جاتا ہے جسمیں عوام کو شہری دفاع کی کارکردگی، تاریخ اور آلات کی نمائش لگا کراس کی اہمیت بیان کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں سول ڈیفنس کو فعال بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔