پنجابی ادبی میلے میں آرٹسٹ چو ہدری عبدا للطیف کی ”سہو کیپ“ کی نما ئش

منگل 16 فروری 2016 14:19

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ اور ڈیزائنر چو ہدری عبدا للطیف سہو کی پگڑی (سہو کیپ)کی نما ئش ملک کے پہلے پنجابی ادبی میلے میں ہو ئی۔اس میلے کا انعقاد پنجاب لوک سجاگ نے فیصل آ باد آرٹس کو نسل کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

میلے کا افتتاح پنجابی کے معروف شاعر افضل حسن رندھاوا نے کیا۔ میلے کا مقصد پنجابی کلچر کو نئی نسل میں متعارف کرانا ہے جو لا چے ،کرتے، کھسے اور پگڑی کو پہننا بھو ل گئی ہے ۔ نمائش کے مو قع پر لڑکے اور لڑکیاں اس پگڑی کو بڑے شوق سے اپنے سر پر پہن کر تصو یریں بناتے رہے اور فیس بک پر لگاتے رہے ۔ سہو کیپ کو اسلامی ثقافتی ٹوپی اور پنجابی ثقافتی پگڑی کے امتزاج سے تخلیق کیا گیا ہے۔