چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئے تمام شعبوں کے افراد کردار ادا کریں ، اے سی پسرور

منگل 16 فروری 2016 14:19

سیالکوٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ میں چایلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اقدامات احسن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے پسرور توقیر الیاس چیمہ نے اپنی گفتگو کے دروان بتایا کہ اس سلسلے میں11بھٹہ مالکان کو چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں ہے اور ضلع بھر میں ہوٹلز ،ورکشاپس،دکانوں ،اینٹوں کے بھٹوں سمیت دیگر شعبوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو معاشرے سے ختم کیا جاسکے ۔