مسلم لیگ (ن)میرپور کے رہنماء راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ کی صحافیوں ے بات چیت

منگل 16 فروری 2016 13:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)میرپور کے رہنماء راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے کشمیری کسی بھی صورت آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے مسئلہ کشمیر کو پس پشت میں ڈالنا چاہ رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں ے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی وبنیادی حق ہے وادی کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت اوراس کی فوج اپنا گھناؤنا کردار ادا کررہی ہے بھارت کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سرینگر میں ہڑتال کے دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی افواج کی طرف سے لاٹھی چارج کوئی نئی بات نہیں بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کوروکنے کے لیے اپنا منفی رول ادا کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اب کسی بھی صورت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کو نہیں نکال سکتا کشمیری پاکستان سے لازوال محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب کشمیر میں ہر جگہ پاکستانی پر چم لہرا رہے ہیں۔