تھرمیں موت کا رقص جاری:غذائی قلت سے مزید6بچے جان کی بازی ہار گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:37

تھرمیں موت کا رقص جاری:غذائی قلت سے مزید6بچے جان کی بازی ہار گئے

تھرپارکر(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) سندھ کے ضلع تھر میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مزید 6بچے دم توڑ گئے ،جس کے بعد رواں سال کے 47روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد147ہوگئی ہے۔تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال مٹھی میں زیرعلاج دو بچے چل بسے۔چھاچھرو کے نجی ہسپتال میں دیڑھ ماہ کا بچہ، نواحی گاوں اورکلوئی کے بنیادی صحت کے مراکز میں ایک نومو لود اور دوسال کا بچہ اورنگر پارکر گاﺅں میں بیمار دو سالہ بچی انتقال کر گئی۔ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچے زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :