مظفر آباد‘ اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے 4اہلکاروں کیخلاف خرد برد کا کے الزام پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

منگل 16 فروری 2016 13:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے چار اہلکاروں کے خلاف خرد برد کا کے الزام پر مقدمہدرج کر کے تحقیقات شروع کر دی جبکہ محکمہ مال کو اہلکاروں کو معطل کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد بشیر ولد عبدالحمید قوم میر ساکنہ ستراں تحصیل خورشید آباد ضلع حویلی نے تحریری درخواست بخلاف محمدفاروق چوہان پٹواری حلقہ ‘ عبدالاحد گرد ا ور سرکل ، چوہدری صدر الدین گرداور دفتر قانونگو اور محمد عارف کیانی گرداور دفترقانونگو دی- جس پر محکمہ اینٹی کرپشن میں تحت ضابطہ انکوائری عمل میں لائی گئی - ملزمانمحمدفاروق چوہان پٹواری حلقہ ‘ عبدالاحد گرد ا ور سرکل ، چوہدری صدر الدین گرداور دفتر قانونگو اور محمد عارف کیانی گرداور پر الزام تھا کہ انہوں نے ریکارڈ مال میں توڑ پھوڑ ، کر کے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ مال غائب کردیاہے -دوران انکوائری شاکی محمد بشیرکی درخواست درست پائی جا کر ملزمان (۱) محمد فاروق چوہان پٹواری حلقہ (وقت) (۲) عبدالاحد گرداور سرکل(۳) چوہدری صدر الدین (۴) محمد عارف کیانی گرداور دفتر قانونگو( وقت )کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمہ اینٹی کرپشن نے تفتیش شروع کر دی ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان /اہلکاران کو ملازمت سے معطل کیے جانے کی تحریک کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :