کامیابیاں سمیٹتے لیونارڈو ڈی کیپریو بیفٹا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب

منگل 16 فروری 2016 13:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریواپنی فلم ”دی ریوننٹ“میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر رواں سال متواتر کامیابیاں اپنے نام کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز لندن کے رائل اوپرا ہاوٴس میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ تقریب میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ وصول پانے پر ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ انھیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انکی کامیابی کے پیچھے انکی والدہ کا ہاتھ جنھوں نے ہر مشکل گھڑی میں انکا ساتھ دیا۔ لیونارڈو ڈی کیپریو نے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے انھیں انکی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ بیفٹا ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ستاروں میں الجندرو جی اناریتوبطور بہترین ڈائریکٹر ، بری لارسن بہترین اداکارہ ، کیٹ ونسلٹ بہترین معاون اداکارہ اور مارک ریلنس بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے لیونارڈو ڈی کیپریو کو بطور بہترین اداکار 88ویں آسکر ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا جا چکا ہے