فنی خدمات کے پیش نظر بیفٹا کا سعید جعفری کو خراج تحسین

منگل 16 فروری 2016 13:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار سعید جعفری بولی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جنھوں نے ہندوستان اور برطانوی فلم انڈسٹری میں ایک ساتھ کیریئر کو کامیابی سے چلایا۔”مائی بیوٹی فل لنڈریٹ “میں بہترین اداکاری کرنے پر بیفٹا کیلئے نامزد اداکار سعید جعفری گزشتہ برس 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

لیجنڈری اداکار کو رواں سال منعقد کیے جانے والے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں اداکارایلن ریکمین ، مرین او ہارا، عمر شریف ، ڈیوڈ بوئی ، ران موڈی ، فرینک فنلے اور کرسٹوفر لی کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا۔سعید جعفری کی مقبول ترین بین الاقوامی فلموں میں ”دی مین ہو وڈ بی کنگ“ ، ”ڈیتھ آن دی نائیل“، ”سفینکس“، ”دی جیول ان دی کراوٴن“، ”اے پساج ٹو انڈیا“، ”دی ڈیسیورز“، ”آفٹر مڈ نائٹ“، ”آن ونگز آف فائر“اور ”چکن تکہ مصالحہ“کے نام شامل ہیں۔

سعید جعفری نے فنی سفر کے دوران سین کونرے ، مائیکل کین ، روشن سیتھ، جیمز آئیوری، رچرڈ اٹین بورغ اور ڈینیل ڈے لیوس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔انھیں کیریئر میں عالمی شہرت ستیا جیت رائے کی فلم ”شطرنج کے کھلاڑی “ سے حاصل ہوئی