کنگنا رناوت سی آئی آئی کے سالانہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گی

منگل 16 فروری 2016 13:01

کنگنا رناوت سی آئی آئی کے سالانہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) بولی ووڈ کوئین اداکارہ کنگنا رناوت آئندہ ماہ منعقد کیے جانے والے سی آئی آئی’کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری‘’ٹیک پرائڈ 2016ء ‘کے سالانہ سربراہی اجلاس سے دہلی میں خطاب کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روزہ سربراہی اجلاس 25اور26مارچ کو تاج پیلس میں منعقد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اداکارہ ”میرا خیال ، میرا عقیدہ“کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ ”ٹیک پرائڈ 2016“ریاست کے عوام ، سیاستدانوں ، کاروباری حضرات ، ادیبوں ، دانشوروں ، مصنفین ، اداکاروں اور نوجوانوں کے نمائندگا ن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر ے گا۔ اداکارہ کے سی آئی آئی سربراہی اجلاس میں خطاب کے حوالے خبر کی تصدیق ان کی بہن رنگولی کی جانب سے کی گئی۔واضح رہے فنی سفر کے لحاظ سے اداکارہ کنگنا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنگون میں کنگنا اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی