فیشن انڈسٹری کے لوگوں کی وجہ سے فلم کا معیار بہتر ہوا، آمنہ الیاس

منگل 16 فروری 2016 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) معروف ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ اچھوتی کہانیوں اورجدید ٹیکنالوجی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر اپنے پاوٴں پرکھڑا کردیا ہے۔اب اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکر فلمسازی کی طرف آچکے ہیں تودوسری جانب انٹرنیشنل شہرت کے حامل غیرملکی فنکاروں کا ہماری فلموں میں کام کرنا اس بات کی واضع دلیل ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کیا۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ ایک دورتھا جب فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگ دور بھاگتے تھے لیکن اس وقت فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف لوگ کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شعبوں میں بھی فیشن سے وابستہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے فلم کے معیار میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکوسننے کے بعد کام کرنے کی رضامندی ظاہرکر دی۔اس کے علاوہ بالی وڈکے وراسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں کام کرنا بھی میرے لیے اعزاز سے کم نہ تھا۔ کیونکہ وہ بہت ہی سلجھے ہوئے فنکا ر تھے اورانھوں نے خوب رہنمائی بھی کی۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ماضی میں جس طرح ہمارے ملک کی معروف اداکاراوٴں نے فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی منفردپہچان بنائی اوراپنے عمدہ کام کی بدولت اپنے نام کے ساتھ فلم اسٹار کا اضافہ ہوا اوران کو اس پر فخرتھا ، اسی طرح مجھے بھی فلم کا حصہ بننے پربے حد خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اپنے نئے پروجیکٹس کی پروموشن شروع کرونگی جو میرے چاہنے والوں کے لیے بہترین سرپرائز ثابت ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :