کشمیریوں کیخلاف ظلم و جبر کا مظاہرہ ہر دور میں حکومت کی پالیسی میں شامل رہا ہے ، میر واعظ عمر فاروق

منگل 16 فروری 2016 12:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس”ع“گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خالف ظلم و جبر کا مظاہرہ ہر دور حکومت کی پالیسی ہے ۔

(جاری ہے)

میر واعظ نے کہا کہ اب تو کشمیریوں کی تیسری نسل کو بھی دانستہ طور اس تشدد کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے اور پلوامہ میں دو طالب علموں شہید دانش فاروق اور شہیدہ شائستہ حمید کا ہے بے دردانہ قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح یہاں کی نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طاقت اور تشدد کے بل پر کشمیری عوام کی جائز آواز کو دبانے کا عم کسی بھی طرح اس خطے کی کشیدہ صورت حال کے خاتمے میں معاون ثابت نہیں ہو سکتا اور کشمیر میں آئے روز کے خونین واقعات اس صورت حال کو مزید ابتری کی طرف دھکیل رہے ہیں میر واعظ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی موجودگی کی وجہ سے اس خطے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے خون خرابے کا سلسلہ جاری ہے اور جب تک اس انسانی اور سیاسی مسئلے کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کے لئے کوششیں نہیں کی جاتیں نہ تو اس خطے سے کشیدگی اور تشدد کی سیاست کا خاتمہ ہو گا اور نہ اس خطے کے امن و استحکام کے لئے سازگار ماحول فراہم ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :