گلوکارہ حنا فرید کی نئی البم ویلنٹائن ڈے پر بھی ریلیز نہ ہو سکی

منگل 16 فروری 2016 12:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) گلوکارہ حنا فرید کی نئی میوزیکل البم ویلنٹائن ڈے پر بھی ریلیز نہ ہو سکی ،تاخیر کی وجہ گلوکارہ کی دبئی میں مصروفیات بتائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حنا فرید نے تین ماہ قبل ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی البم کی ریکارڈنگ شروع کی تھی مگر اس دوران حنا فرید کے دبئی میں شو نکل آئے جس کے باعث وہ بروقت اپنی البم مکمل نہ کر سکیں اور مذکورہ البم ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز نہ ہو سکی تاہم اب انہوں نے دوبارہ اپنی البم پر کام شروع کر دیا ہے اور توقع ہے کہ اگلے ماہ کے آخر تک ان کی میوزیکل البم کے ساتھ ایک ویڈیو گانے کی ریکارڈنگ بھی مکمل ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :