ملتان میں فیشن اور میوزیکل شو کا انعقاد ،پاکستان کی معروف ماڈلز نے پرفارم کیا

منگل 16 فروری 2016 12:17

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) ملتان میں فیشن اور میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف ماڈلز نے پرفارم کیا ۔ تفصیلات کے مطابق طاہر جبار پروڈکشن کے زیر اہتمام ملتان میں ویلنٹائن فیسٹیول منعقد کروایا جس کے تحت ایک فیشن شو کے ساتھ میوزیکل شو بھی ہوا ۔

(جاری ہے)

فیشن شو میں پاکستان کی نامور ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ گلوکاروں نے خوبصورت گانے پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد حاصل کی ۔

اس خصوصی شو میں پوزیشن حاصل کرنے والی ماڈلز میں ایلیٹ کالج کے پرنسپل عمران عبداللہ نے انعامات تقسیم کیے ۔ شو میں حرا علی ، سویرا چوہدری ، حنین ، زارا ، صباء نور ، تہمینہ ، مہر روز نے ریمپ واک کی ۔ شو کی کمپیئرنگ محمد جہانگیر اور حرانے کی ۔ اس حوالے سے طاہر جبار پروڈکشن کے سی ای او طاہر جبار نے بتایا کہ یہ ملتان میں چھٹا فیشن شو تھا ۔

متعلقہ عنوان :