فلم ” عشق پازیٹو “ میں شیبا بٹ اور اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے سین کی عکسبندی مکمل کروادی

منگل 16 فروری 2016 12:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) اداکارہ و ہدایتکارہ نور کی فلم ” عشق پازیٹو “ میں سینئر اداکارہ شیبا بٹ اور اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے سین کی عکسبندی مکمل کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں فلم ” عشق پازیٹو “ کی شوٹنگ دو روز مسلسل جاری رہی جس میں شیبا بٹ اور افتخار ٹھاکرکے سین عکسبند کیے گئے ۔

فلم میں شیبا بٹ اداکار افتخار ٹھاکر کی بیوی کا کرداد ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افتخار ٹھاکر اور شیبا بٹ کا کہنا تھا کہ فلم ” عشق پازیٹو “ میں ہمارے کردار بڑے جاندار ہیں جو فلم بینوں کو یقینا پسند آئیں گے ۔ جبکہ فلم کی ہدایتکارہ نور نے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں افتخار ٹھاکر اور شیبا بٹ کو پہلے ہی کاسٹ کیا جا چکا تھا مگر اب ان کو رول کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ، دونوں سینئرز اداکاروں نے میری توقع سے بڑھ کر بہترین طریقے سے اپنے حصے کے سین عکسبند کروائے ہیں ۔ فلم کی نمائش مارچ کے آخر میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :