گلوکار سانول کے ملی نغمے ’ ’ میرے وطن ‘ ‘ کو افتخار ٹھاکر نے اپنی فلم ” عشق سرپھرا “ میں شامل کر لیا

منگل 16 فروری 2016 12:15

گلوکار سانول کے ملی نغمے ’ ’ میرے وطن ‘ ‘ کو افتخار ٹھاکر نے اپنی فلم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزاے گلوکار سانول کے ملی نغمے ’ ’ میرے وطن ‘ ‘ کو اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنی فلم ” عشق سرپھرا “ میں شامل کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر اداکار افتخار ٹھاکر بطور پروڈیوسر پہلی فلم ” عشق سرپھرا “ کی شوٹنگ کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے افتخار ٹھاکر تین مارچ کو فلم کی لوکیشن کے لئے یوکے روانہ ہوں گے جہاں وہ فلم کی شوٹنگ کے مقامات کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دیں گے ۔ افتخار ٹھاکر نے اپنی فلم میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے گلوکار سانول کا ملی نغمہ ” میرے وطن “ کو بھی شامل کر لیا ہے ۔ سانول کا یہ نغمہ عوام میں بڑا مقبول ہوا تھا اور اسی نغمے کی وجہ سے سانول کو ملک گیر شہرت بھی ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :