نئی دہلی میں پی آئی اے دفتر پر حملے کی خبر میڈیا کو دینے پر وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی ہائی کمشنر کو جھڑک دیا۔ حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 12:12

نئی دہلی میں پی آئی اے دفتر پر حملے کی خبر میڈیا کو دینے پر وزیر اعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں مبینہ مخبری نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔ مخبر کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ جنوری میں نئی دہلی کے دفتر پر بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے حملہ کیا جس کی خبر پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے میڈیا کو دے دی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے دفتر پر حملے کی خبر میڈیا کو دینے پر ایک بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے عبد الباسط کو فون کر کے ڈانٹ پلائی گئی اور کہا کہ یہ خبر میڈیا پر دینے والی نہیں تھی ، آپ اس طرح کی خبریں میڈیا کو دے کر ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات کو خراب کر رہے ہیں ۔

مخبر نے فون کال سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا کہ فون اس گھر سے کیا گیا جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں اور وزیر اعظم نواز شریف کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے لاہور آئے تھے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد واپس لوٹ گئے تھے۔