شرمین عبید کی فلم کی 22فروری کووزیراعظم ہاوٴس میں اسکریننگ ہو گی
منگل 16 فروری 2016 11:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈاکیومینٹری فلم ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگونس‘ کی 22 فروری کو وزیراعظم ہاوٴس میں اسکریننگ رکھی جائے گی۔اس بات کا اعلان وزیر اعظم ہاوٴس سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔”اے گرل ان دی ریور“ شرمین عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا جو عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔
اسکریننگ کا اعلان شرمین عبید کی وزیراعظم نواز شریف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، انھوں نے معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا اس قسم کے رواج اور طرز عمل سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا ’خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اور میں ایک خوشحال اور متحرک پاکستان بنانے کے لیے ان کو با اختیار بنانے اور تحفظ و آزادی دینے پر یقین رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل پر حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک موٴثر شراکت کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔2012 میں اپنی 40 منٹ کی ڈاکیومیٹری”سیونگ فیس“ پر ملک کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید نے ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے پر وزیر اعظم کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.