ہر دلعزیز پروگرام ’حسب حال‘ کے ایک لازمی ممبر نے پروگرام چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 11:50

ہر دلعزیز پروگرام ’حسب حال‘ کے ایک لازمی ممبر نے پروگرام چھوڑ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): نجی ٹی وی پر لگنے والا ہر دلعزیز پروگرام ”حسب حال“ پاکستانی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ اس پروگرام میں موجود خاتون میزبان ناجیہ بیگ کے قہقہوں نے ایک عرصہ تک اس پروگرام کی رونق میں چار چاند لگائے ہیں لیکن ناجیہ بیگ کے چاہنے والوں کے لیے ایک افسوسناک خبر یہ ہے کہ ناجیہ بیگ اب مزید حسب حال میں اپنے قہقہوں سے ناظرین کو محظوظ نہیں کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چودہ فروری کے پروگرام میں سیٹ اور فارمیٹ میں تبدیلی کے بعد ناجیہ بیگ نے اپنی نشست پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نئے آنے والے افراد کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا۔ جس پر انتظامیہ نے بھی انہیں الگ نشست دینے سے صاف انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ناجیہ بیگ نے تحفظات کے پیشٍ نظر اس پروگرام کو خیر باد کہہ دیا تاہم اس حوالے سے چینل انتظامیہ کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔