کراچی،سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک،5دہشتگردگرفتار

منگل 16 فروری 2016 11:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) سہراب گوٹھ کے قریب پولیس سے مقابلے میں 2 ملزم مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم برانچ پولیس نے چھاپے مار کر 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق گرفتار دہشتگرد گینگ وار کے ملزموں سے بھی رابطے میں تھے۔ ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل اور 4 پستول برآمد ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :