راجن پور،مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 15افراد زخمی

منگل 16 فروری 2016 11:22

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء ) راجن پور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے مسافر بس پشاور جارہی تھی کہ فاضل پور کے انڈس ہائی پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں4خواتین اور2 بچوں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :