رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر بھٹے پر چھاپہ ، 6 مزدور بازیاب

منگل 16 فروری 2016 11:22

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء )رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر بھٹے پر چھاپا مار کر جبری مشقت کے لیے یرغمال بنائے گئے چھ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس صادق آباد نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے محمد پور لمہ روڈ پر واقع ایک بھٹے پر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران چھ مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا۔ بھٹہ مالک پر الزام ہے کہ وہ ان مزدوروں سے جبری مشقت کراتا ہے۔