کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

Malik Usman ملک عثمان منگل 16 فروری 2016 10:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس جانے والے افراد کی پک اپ وین کو ایک ٹرک نے ٹکر ماردی۔ تصادم کے باعث 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں، جن کی شناخت 30 سالہ محمد نذیر، 15 سالہ سکینہ، 10 سالہ افضا، 25 سالہ رضوان اور دو سالہ کمسن دعا کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :