پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شیخ علاؤ الدین کی دلچسپ گفتگو سے ایوان کشت زعفران بن گیا

پیر 15 فروری 2016 22:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شیخ علاؤ الدین کی دلچسپ گفتگو سے ایوان کشت زعفران بن گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران حکومتی رکن شیخ علاؤ الدین نے سپیکر رانا محمد اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 50محکمے ہیں جن کے متعلق تحر یک التوائے کا راور توجہ دلاؤنوٹسز کا جواب کوئی اکیلا جن بھی نہیں دے سکتا مگر پنجاب اسمبلی میں پار لیمانی سیکرٹری ند ر گوندل تمام سوالوں کے اکیلے جوابات دیتے ہیں جس پر نذر گوندل سمیت اراکین اسمبلی قہقے لگاتے رہے ۔

ایک اور موقعہ شیخ علاؤالدین نے سپیکر اسمبلی کو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمام صوبائی ورزاء ایوان میں کیوں نہیں آتے ؟۔اس پر سپیکر نے کہا کہ آپ نے جو بات کرنی ہے وہ کر یں جو وزراء ایوان میں ہیں وہ آپ کی بات سن رہے ہیں جس پر شیخ علاؤالدین نے کہا میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ وزراء ’’بہرے‘‘ہیں جس پر بھی اراکین اسمبلی مسکراتے رہے ہیں۔