تحر یک انصاف ملک میں ایسا انقلاب لائیگی جو لیٹروں کو چوکوں میں نشانہ عبرت بنائیگا‘ چوہدری محمد سرور

آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کی جیت کا فیصلہ میٹرو اور نج لائن ٹرین نہیں عوام کے ووٹو ں نے کر نا ہے ‘ کنونشن سے خطاب

پیر 15 فروری 2016 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک میں ایسا انقلاب لائیگی جو لیٹروں کو چوکوں میں نشانہ عبرت بنائیگا،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں صرف الفاظ کافرق ہے دونوں کی پا لیساں ملک کیلئے ذاتی مفادات کیلئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، میٹرو ٹرین کا منصوبہ غر یبوں کا معاشی قتل کر رہا ہے مگر بے حس حکمران اپنی انتخابی سیاست کیلئے بے حس ہو چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کی جیت کا فیصلہ میٹرو اور نج لائن ٹرین نہیں عوام کے ووٹو ں نے کر نا ہے اور عوام کا فیصلہ عمران خان اور تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا۔

وہ تحر یک انصاف کے انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرشیخ شاہد حمید ‘سرور رحمانی ‘چوہدری ندیم اختر ‘راناعبد القیوم اور شیخ عنایت اﷲ سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شر کت کی ہے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جوجنگ شروع کی آج وہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور انشاء اﷲ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں آئینی اور جمہو ری جد وجہد سے انقلاب لا ئیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ‘لوٹ ماراور بد عنوانی عام ہو چکی ہے مگرہم سب کو ملکر ایسا پاکستان بننا ہے جس میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہوگی اور غر یبوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہیں ہوگی بلکہ غر یبوں کو انکا حق ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے میٹرو ٹرین سمیت تمام منصوبے عوامی فلاح وبہبود نہیں بلکہ آئندہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لینے کیلئے انکو گمراہ کر نیکا منصوبہ ہے مگر حکمرانوں کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ آئندہ انتخابات میں کا میابی کا فیصلہ کسی میٹرو ٹرین نہیں عوام کے ووٹوں نے کر نا ہے اور انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کو ووٹ دیں گے اور حکمرانوں اور انکے حواریوں کو عبرتناک شکست کو سامنا کر نا پڑ یگا اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے ۔