صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین کی زیر صدارت 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دستاویزی فلم بینرز ، سٹیمرز وغیرہ کی تیاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 15 فروری 2016 20:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ 8مارچ کو خواتین کاعالمی دن منانے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔وہ یہاں سیکرٹری آفس میں 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ امام کے علاوہ پولیس، سپورٹس بورڈ ، انفارمیشن ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ، عورت فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ممتاز مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

اور وو یمن پیکیج اورعالمی دن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔حمیدہ وحیدالدین نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وویمن ڈے کے حوالے سے پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور خواتین کی ترقی و تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو اجاگر کیا جائے ۔اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دستاویزی فلم بینرز ، سٹیمرز وغیرہ کی تیاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :