عدالت اعظمی کے احکامات:ڈی پی او محمدفیصل رانا نے 19پولیس افسران کی انعامی ترقیوں کو واپس لینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:17

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔15فروری۔2016ء) عدالت اعظمی کے احکامات کے بعدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے 19پولیس افسران کی انعامی ترقیاں کو واپس لینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیااس عرصے کے دوران دی جانے والی مراعات بھی واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں معلوم ہواہے کہ عدالت اعظمی کے احکامات کے بعدآئی جی پنجاب نے تمام آر پی اویز اور ڈی پی اوز کو عدالتی احکامات کے مطابق انعامی ترقیاں واپس لینے کے لیے احکامات پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانانے ان احکامات پر عمل درآمد کر دیاجاری ہونے والے نوٹی فکشن کے مطابق جن افسران کی ترقیاں واپس لی گئیں ہیں ان میں سب انسپکٹر نورصمدکو کنسٹیبل ، سب انسپکٹر عبد الحفیظ کو کنسٹیبل ، سب انسپکٹر اکبر جاوید کو کنسٹیبل، سب انسپکٹر عبدا لرشید کو ہیڈ کنسٹیبل ،اے ایس آئی محمد صدیق کو کنسٹیبل ، اے ایس آئی نوید اشرف کو کنسٹیبل ، اے ایس آئی غلام مصفطی کوکنسٹیبل ، اے ایس آئی جہانگیر مجاہد کو کنسٹیبل ، اے ایس آئی شوکت علی کنسٹیبل ، اے ایس آئی محمد نوا ز کو کنسٹیبل ، اے ایس آئی محمد یونس کو کنسٹیبل ، اے ایس آئی محمد اکرم کو کنسٹیبل ، سلطان سکندر ہیڈ کنسٹیبل سے کنسٹیبل ، ذوالفقار علی ہیڈ کنسٹیبل سے کنسٹیبل ، شیر محمد ہیڈ کنسٹیبل سے کنسٹیبل ،بشری خوشی ہیڈ کنسٹیبل سے کنسٹیبل، کنسٹیبل حسینن احمد سی ون سے کنسٹیبل ، کنسٹیبل وحید صدیق سی ون سے کنسٹیبل ،کنسٹیبل عامر حنیف سی ون سے کنسٹیبل بنادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :