پولیس نے منشیات بر آمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:17

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔15فروری۔2016ء) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں دوران گشت پولیس نے ناجائز منشیات بر آمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق ندیم عباس سکنہ فتح پور سے 1570گرام چرس،محمد یوسف سکنہ فتح پور سے 1070گرام چرس،فضل عباس سکنہ شیر گڑھ سے 19لیٹر شراب،محمد یٰسین سکنہ شیر گڑھ سے 310گرام چرس،عالم گیر سکنہ چک 10ون آر سے 1150گرام چرس اور ذوالفقار علی سکنہ ڈھلیانہ سے 39لیٹر شراب برا ٓمد کی گئی ہے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :