سیالکوٹ پتنگ بازی عروج پرپہنچ گئی‘ خلاف ورزی پرپولیس خاموش تماشائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:14

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔15فروری۔2016ء) سیالکوٹ پتنگ بازی عروج پرآسمان پتنگوں سے بھرا ہونے اورکائیٹ فلائینگ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہونے کے باوجود پولیس خاموش ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب سے شہر میں پتنگ بازی ہونے پر ڈی ایس پی سٹی مقصودلون اورایس ایچ اوز کواسے رکوانے کے لئے تحریری اور زبانی شکایت درج کروانے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے توجہ نہ دینے پر شہریوں نے سخت تشویش کااظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق رنگپورہ کے رہائشی محمدجمیل بٹ،زبیرافتخار،بن پھاٹک سے علی اکبر،صوفی منظورعلی،ملک لیاقت،یونین کونسل کریم پورہ سے محسن علی،فرقان بٹ،شیراز مغل،چوہدری خالق،سرفرازبٹ،گرین وڈسٹریٹ سے مہرلقمان،شوکت جاوید ،حاجی پورہ سے شیخ اویس ،میاں قاسم،ملک صدیق،عجائب علی شاہ نے کہاہے کہ شہرمیں مسلسل کائیٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرقانون کاحرکت میں نہ آنا قابل افسوس عمل ہے ڈی پی اوآفس بے شمار کیمیکل ڈور تیارکرنیوالوں ،پتنگ فروشوں اورپتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے درخواست دینے پر بھی غفلت لاپرواہی اورغیرذمہ داری کی انتہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سے شہراقبال کے باسیوں نے ضلع سیالکوٹ میں قانون کاعملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلع سیالکوٹ کی طرف خصوصی توجہ دینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :